ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی ائیرپورٹ اب اڈانی کے حوالے؛ کیا ہزاروں لوگوں کو ملازمت دی جائے گی ؟

ممبئی ائیرپورٹ اب اڈانی کے حوالے؛ کیا ہزاروں لوگوں کو ملازمت دی جائے گی ؟

Tue, 13 Jul 2021 23:57:31    S.O. News Service

نئی دہلی 13/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی)  ارب پتی تاجر اور ملک کے دوسرے امیر ترین شخص گوتم اڈانی کے اڈانی گروپ نے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی نے منگل کے روز سوشل میڈیا  پر ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی۔
گوتم اڈانی نے ٹویٹ میں لکھا کہ  ، "ورلڈ کلاس ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انتظام اپنے ہاتھ میں لے کر ہمیں بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے۔مزید لکھا کہ  ائرپورٹ اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد  ممبئی کو فخر محسوس کرانا ہمارا وعدہ ہے اور ہم اسے پورا کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

کیا ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے ؟
گوتم اڈانی نے ٹویٹر پر لکھاہے کہ "اڈانی گروپ ہوائی اڈے کے ماحولیاتی نظام کو  مستقبل کے  کاروبار، سہولت اور تفریح ​​کے حساب سے  ترقی دے گا۔" جس کے ساتھ ہی ان کی کمپنی مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے ہزاروں  مواقع  بھی پیدا کرنے میں کامیاب ہوگی۔

چھ ہوائی اڈے  اب  اڈانی کے نام
میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق ملک کے بڑے ہوائی اڈوں کا انتظام  پرائیویٹ   ہاتھوں میں دینے کے لئے مرکز کی مودی سرکار نے سال  2019 میں بولی  کا اہتمام کیا تھا  اس میں احمد آباد،  لکھنؤ، جے پور ، منگلورو جیسے ہوائی اڈے شامل ہیں۔ گوہاٹی اور تیرونتا پورم جیسے ہوائی اڈوں کی بولی بھی اڈانی گروپ نے جیت لی تھی۔ ان تمام ہوائی اڈوں کے انتظام کی ذمہ داری بھی اڈانی گروپ کو ہی ملی تھی۔ اڈانی گروپ کے پاس ان ہوائی اڈوں کا انتظام سنبھالنے  50 سال کا معاہدہ  طئے ہوا ہے۔

ہوائی اڈے کے کاروبار کیلئے الگ یونٹ
ایشیاء کے دوسرے سب سے بڑے رئیس گوتم اڈانی کی قیادت میں اڈانی گروپ اپنے ہوائی اڈے کے کاروبار کو الگ کرنے کی  تیاری میں  ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کے لئے ابتدائی بات چیت جاری ہے۔ اس کے تحت ، ہوائی اڈے کے کاروبار کو گروپ کی ہولڈنگ کمپنی ، اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ (اے ای ایل) سے الگ کردیا جائے گا۔ اسے یونٹ کی فہرست سازی  کی طرف پہلا قدم مانا  جارہا ہے۔


Share: